لاہور: شاہدرہ میں پولیس مقابلہ، مبینہ ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا—فوٹو: لاہور پولیس

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا—فوٹو: لاہور پولیس

 لاہور: شاہدرہ میں پولیس  مقابلے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مبینہ ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور دوسرا ڈاکو زخمی ہوا، ہلاک ڈاکو کی شناخت جمیل اور زخمی کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔