بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ فائنل؛ اہم معرکے میں بھی بارش کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
متعدد ایپلیکیشنز ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی کردی (فوٹو: فائل)

متعدد ایپلیکیشنز ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی کردی (فوٹو: فائل)

ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین شیڈول ہے تاہم اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا قوی امکان ہے۔

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ 2 ایسی ٹیم ٹکرائیں گی جو ایک میچ بھی نہیں ہاریں

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی20 چیمپئن قرار پائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔