- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- وزیراعلیٰ سندھ کی بجلی کمپنیوں کو یکم تا 12 محرم لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
- دیوقامت مگر مچھ کا سڑک پر مٹر گشت، ٹریفک روک دی
- پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی
- ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع
- کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال، حبس میں کمی
- کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کا 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑرہا ہے، مشیر خزانہ کے پی
- اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، وزیراطلاعات
- تربت دھماکے میں خاتون اور دو بچے جاں بحق
- بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے
- کورنگی میں تاجر کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر، قتل ڈکیتی مزاحمت پر نہیں دشمنی پر ہوا
- قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار
- سورج کی روشنی اکٹھی کرنے والا نیا سسٹم تیار
- بھارت؛ جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے مسلم نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا
- پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی
- پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا
- لوئردیر: یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی پُراسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا
- کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان لوٹنے والے2 ملزمان گرفتار
مائیکل جیکسن پر موت کے وقت 500 ملین ڈالر قرضہ تھا، رپورٹ میں انکشاف
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658943-michaeljackson-1719588853-473-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
نیویارک: ایک نئی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کو اپنی موت کے وقت زیادہ اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا تھا۔
امریکی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ آف پاپ جو 2009 میں حادثاتی طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، وہ انتقال کے وقت 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے مقروض تھے۔
سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ ولیم آر ایکرمین نے 2013 میں اے ای جی لائیو کی جانب سے سماعت کے دوران مائیکل جیکسن کے مالی معاملات کی تفصیل بیان کی تھی اور ایکرمین نے انکشاف کیا کہ جیکسن کا سالانہ قرض 30 ملین ڈالر ہے ، جس کی بنیادی وجہ خیراتی عطیات ، تحائف ، سفر ، آرٹ اور فرنیچر پر بھاری خرچ کرنا ہے۔
مائیکل جیکسن کی مالی مشکلات 1993 سے شروع ہوئی تھیں اور 1998 تک بڑھتے ہوئے قرضے 140 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ جون 2001 اور جون 2009 کے درمیان ان کے قرض میں تقریبا 170 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا
یہ بھی پڑھیں : مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا اعلان، فلم میں گلوکار کا کردار کون کرے گا؟
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے بینک آف امریکہ سے تقریبا 270 ملین ڈالر کے قرضے کے لیے اپنے شیئرز کا استعمال کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔