پاکستان کی پہلی نشانہ بازخاتون اولمپک میڈل جیتنے کیلیے پرعزم

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 29 جون 2024
ملک کا نام روشن کرنے کیلیے بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلیے پرعزم ہوں، کشمالہ طلعت  فوٹو : انٹرنیٹ

ملک کا نام روشن کرنے کیلیے بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلیے پرعزم ہوں، کشمالہ طلعت فوٹو : انٹرنیٹ

جہلم:  اولمپک کیلیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون نشانہ باز کشمالہ طلعت اولمپک میں میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وہ 26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس گیمز میں، 10 میٹر ایئر پسٹل اور 25 میٹر پستول کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹ فیڈریشن کے مطابق، 10 میٹر ایونٹ میں اس کی عالمی درجہ بندی 37 ویں اور 25 میٹر میں 41 ویں ہے۔ 21 سالہ طلعت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی حریف نہیں سمجھتیں، صرف خود سے مقابلہ کرتی ہیں۔

وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔طلعت نے قومی سطح پر درجنوں اور بین الاقوامی سطح پر چار میڈل جیتے ہیں، جن میں گزشتہ سال ایشین گیمز کے شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کا پہلا کانسی کا میڈل بھی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔