دہشتگردی کی مد میں 590 ارب دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مد میں صوبے کو 590 ارب روپے دینے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔

وزیراعظم کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے مشیراطلاعات نے کہاکہ یہ رقم 2010ء میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی۔ این ایف سی کے تحت بقایاجات  تاحال  نہیں ملے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا کو 590 ارب روپے ملنے کے باوجود سی ٹی ڈی مکمل نہیں ہو سکا، وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کررہاہے۔ عزم استحکام کے حوالے سے بھی نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردی صرف خیبر پختون خوا کا مسئلہ نہیں ہے پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمے داری ہے کیوں کہ بارڈرز وفاق کے زیرانتظام ہیں۔ وفاق نے دہشت گردی سمیت ہر مد میں معاشی طور صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔