ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ  تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024
بجلی کی پیداوار 19 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے:فوٹو:فائل

بجلی کی پیداوار 19 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 70 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 929 میگاواٹ ہے۔پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 700 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار988 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے، 199بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔