اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024
اے این ایف نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں—فوٹو: فائل

اے این ایف نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں—فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 111کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاے لیاقت آباد کے قریب ایک ملزم سے 108کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سوہاوہ جہلم کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، فوریسٹ پارک میانوالی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے ایک کلوگرام آئس اور راولپنڈی میں کورئیر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔