- بھارت؛ سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ مسلم خواتین کیلئے بڑا فیصلہ
- پنجاب کی پہلی کلائمیٹ چینج پالیسی تیار کر لی گئی، مریم اورنگزیب
- آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات آگے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب
- وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
- عراق؛ داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید
- ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ’’ای گیٹس‘‘ لگانے کا فیصلہ
- ملیر ایکسپریس وے اگست کے دوسرے ہفتے سے عوام کیلیے کھولنے کا اعلان
- تاجروں کا آئی پی پیز معاہدوں کو فوری منسوخ کرنے اور 10 روپے یونٹ بجلی دینے کا مطالبہ
- ٹی 20 آل راونڈرز رینکنگ: بھارت کے ہارڈک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم
- ڈی آئی خان میں ٹی ٹی پی مشال گروپ کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
- وزارتیں کارکردگی بہتر بنائیں، سستی و تاخیری حربے برداشت نہیں ہوں گے، وزیراعظم
- امریکا؛ 17 طلبا کو ہلاک کرنے والے ملزم اپنا دماغ عطیہ کرنے کو تیار ہوگیا
- وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر پنجاب میں ماہانہ اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
- کابینہ اجلاس: پی ڈبلیو ڈی ختم، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے ڈیولپمنٹ کمپنی بنائی جائے گی
- بجلی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافے کا معاملہ، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
- بھارت میں ایڈز سے 47 طلبا ہلاک؛ مزید 828 کے ٹیسٹ مثبت آگئے
- آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت کردی
- ابوظہبی میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
- سول ایوی ایشن کا تیز ترین امیگریشن کیلیے ہوائی اڈوں پر ’ ای گیٹس‘ نصب کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں بارش کا امکان جمعہ تک برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات
تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2663051-ptijalsa-1720207920-207-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اچانک جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ صبح ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ کل سہ پہر دو بجے سے ہو گا، قافلے تین بجے سے ترنول پہنچنا شروع ہو جائیں گے، کل شام چھ بجے ترنول کے مقام پر ہزاروں کارکن پہنچیں گے، جو بھی ہو ہم جلسہ کرکے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پہنچی اور جلسہ گاہ کو خالی کروا کے پولیس و انتظامیہ نے اسٹیج ہٹا دیا۔
اس کے علاوہ پنڈال میں اسٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینر بھی ہٹا دیے گئے۔ پولیس نے مؤقف دیا کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی موجودگی میں خاردار تاروں سمیت سامان کو اٹھایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔