شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ 'ک ک ک کرن' کے پیچھے کی حقیقت کیا؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2024
 فلم 'ڈر' میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار نبھایا تھا : فوٹو : پوسٹر

فلم 'ڈر' میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار نبھایا تھا : فوٹو : پوسٹر

 گجرات: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی مقبول فلم ‘ڈر’ کے مشہور ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک ک ک کرن’ کے پیچھے کی کہانی بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بتا دی۔

فلمساز یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ڈر’ میں میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ولن کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں کنگ خان کا ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ بہت زیادہ مشہور ہوا تھا۔

شاید ہی کوئی مداح یہ جانتا ہوگا کہ شاہ رخ خان نے یہ مشہور ڈائیلاگ کسی سے متاثر ہوکر بولا تھا، اس حوالے سے فلم ‘ڈر’ کی ہیروئین جوہی چاولہ نے اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاولہ نے حال ہی میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے مشہور ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ ہدایتکار یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہوکر ادا کیا تھا۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل شاہ رخ خان نے اُنہیں بتایا تھا کہ وہ ‘آئی لو یو کرن’ کے سادے ڈائیلاگ کو تبدیل کرکے ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ کرکے ادا کریں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے یش چوپڑا سے متاثر ہو کر یہ ڈائیلاگ بولا تھا کیونکہ یش چوپڑا گفتگو کرتے ہوئے ہکلاتے تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی جانب سے تخلیق کردہ یہ ڈائیلاگ اتنے سال گُزر جانے کی بھی بہت مقبول ہے اور یہ ڈائیلاگ کنگ خان کی پہچان بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈر’ میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔