الوداعی ٹیسٹانگلش ٹیم اینڈرسن کی زیرقیادت میدان میں اتری

جیمز اینڈرسن کی بیٹیوں روبی اور لیولا نے مقابلے سے قبل 5 منٹ تک لارڈز میں موجود گھنٹی بجائی


Sports Desk July 11, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اپنے الوداعی ٹیسٹ کے آغاز پر کافی جذباتی دکھائی دیے۔

شائقین نے گراؤنڈ آمد پر ان کا نشستوں سے اٹھ کر استقبال کیا، انھوں نے ڈریسنگ روم سے باؤنڈری تک ٹیم کی قیادت کی، وہ آگے اور باقی کھلاڑی پیچھے تھے، اس موقع پر بالکونی میں موجود فیملی بھی کافی جذباتی دکھائی دی۔

جیمز اینڈرسن کی بیٹیوں روبی اور لیولا نے مقابلے سے قبل 5 منٹ تک لارڈز میں موجود گھنٹی بجائی۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز اینڈرسن لارڈز میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار

جیمز اینڈرسن نے ٹیم مینجمنٹ سے صلاح و مشورے کے بعد ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔

انھیں سب سے زیادہ 700 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر کا اعزاز حاصل ہے، طویل فارمیٹ میں وکٹوں کی تعداد میں ان سے آگے موجود دونوں بولرز شین وارن اور مرلی دھرن اسپنرز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔