فلور ملز کا ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

ہڑتال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی ملیں بند رہیں اور گندم کی پسائی بند ہونے سےآٹا سپلائی نہ ہوسکا


ویب ڈیسک July 12, 2024
ملک بھر مین مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی—فوٹو: فائل

فلور ملز نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں گندم سے تیار ہونے والی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی ملک بھر میں ہڑتال کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہڑتال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی ملیں بند رہیں اور گندم کی پسائی بند ہونے سےآٹا سپلائی نہ ہوسکا جبکہ ملوں میں کام کرنے والے یومیہ اجرت کے حامل مزدور بے روزگار رہے۔

ہڑتال کی حمایت میں حیدر آباد سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آٹا چکیاں بھی بند رہیں، فلور ملوں کی ہڑتال طول اختیار کرنے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہول سیل بازار میں آٹے کا صرف دو دن کا اسٹاک موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہول سیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 92 روپے، فائن آٹا 97 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ ریٹیل سطح پر بھی منافع خوروں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور چکیوں پر آٹا 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔