دیپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم ’کالکی 2898‘ کے سیکوئیل کا حصہ نہیں ہوں گی

’کالکی 2898‘ میں کمل ہاسن کا کردار مختصر تھا لیکن سیکوئیل میں وہ ایک بھرپور کردار کے ساتھ سامنے آئیں گے


ویب ڈیسک July 12, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم 'کالکی 2898' کے سیکوئیل کا حصہ نہیں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پروڈیوسر پہلے دیپیکا کی ڈلیوری کا انتظار کرنا چاہتے تھے لیکن اب انہوں نے دیپیکا کی جگہ دوسری اداکارہ کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے سیکوئیل کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس دوبارہ نظر آئیں گے۔

'کالکی 2898' میں کمل ہاسن کا کردار بہت مختصر تھا لیکن سیکوئیل فلم میں وہ ایک بھرپور کردار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 'کالکی2898' میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کے معاوضوں کی تفصیل سامنے آگئی

یاد رہے کہ سائنس فکشن فلم کی کامیابی کے ساتھ ناگ ایشون انڈین انڈسٹری کے کامیاب ترین فلمسازوں ایس ایس راجمولی، سنجے لیلا بھنسالی اور کرن جوہر کی صف میں آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں