بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والوں کے گرد شکنجہ کَس دیا

پی سی بی نے بڑے مقصد کی جانب پیشقدمی بڑھا دی


ویب ڈیسک July 14, 2024
پی سی بی نے بڑے مقصد کی جانب پیشقدمی بڑھا دی (فوٹو: کرکٹ شیڈول)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔


بورڈ نے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کیلئے دیگر لیگز میں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو انجریز اور تھکاوٹ سے محفوظ رکھا جاسکے۔


آل فارمیٹ پلیئرز کیلئے پالیسی چیئرمین محسن نقوی، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں طے کی گئی، رواں سال تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی نہ دیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اگلے برس مئی تک لگاتار کرکٹ کھیلنی ہے۔


مزید پڑھیں: ڈی ہنڈریڈ لیگ؛ نسیم شاہ کو بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا


آئندہ ماہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بنگلادیش سیریز سے چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان ٹیم نے 9 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچز کھیلنے ہیں۔


قبل ازیں گزشتہ روز نسیم شاہ کو بھی اسی پالیسی کے تحت دی ہنڈریڈ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا، گلوبل ٹی20 کے لیے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے گلوبل ٹی20 لیگ میں معاہدے کیے ہوئے ہیں تاہم اس لیگ کو آئی سی سی کی جانب سے منظوری نہیں ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔