نسیم کے بعد شاہین رضوان بابراعظم کو بھی این او سی نہیں ملے گا

تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو انجریز اور تھکاوٹ سے بچانے کیلئے پی سی بی کے بڑے منصوبے


ویب ڈیسک July 14, 2024
تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو انجریز اور تھکاوٹ سے بچانے کیلئے پی سی بی کے بڑے منصوبے (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فرنچائز ٹورنامنٹس کیلئے کئی اہم کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) روکنے پر غور کررہا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، اور بابراعظم کو فرنچائز لیگز کیلئے این او سی جاری نہیں کرے گا۔

گزشتہ روز دی ہنڈریڈ کیلئے نسیم شاہ کی جانب سے بورڈ سے این او سی کی درخواست کی گئی تھی جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والوں کے گرد شکنجہ کَس دیا؟

این او سی ناملنے کی صورت میں شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، اور بابراعظم بھی گلوبل ٹی20 لیگ میں شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں جبکہ یہ لیگ آئی سی سی سے بھی منظور شدہ نہیں ہے۔

بورڈ نے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کیلئے دیگر لیگز میں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو انجریز اور تھکاوٹ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: 2 سابق کرکٹرز شاہین، بابراعظم، رضوان کے اختلافات دور کرنے کیلئے متحرک

آل فارمیٹ پلیئرز کیلئے پالیسی چیئرمین محسن نقوی، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں طے کی گئی، رواں سال تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی نہ دیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اگلے برس مئی تک لگاتار کرکٹ کھیلنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔