غیر قانونی تعمیرات کیس میں شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سے 26 ستمبر کو گواہ اور ثبوت طلب کر لئے


ویب ڈیسک July 30, 2024
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سے 26 ستمبر کو گواہ اور ثبوت طلب کر لئے (فوٹو: فائل)

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے فارم ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا غیر قانونی فارم ہاؤس تعمیرات کیس میں رہنما پی ٹی آئی اور رکن اسمبلی شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سے 26 ستمبر کو گواہ اور ثبوت طلب کر لئے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر غیر قانونی تعمیرات تجاوزات مسمار کر کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر آج عدالت نے فرد جرم عائد کی۔

ملزم رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے بادی النظر میں آر ڈی اے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈائریکٹر آر ڈی اے کی بھی طلبی کر لی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کے یہ الزام جھوٹا ہے پرانی تاریخ کا نوٹس ڈال کر کارروائی کی گئی۔ فارم ان کا ذاتی ملکیتی ہے کوئی تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں