پیرس اولمپکس خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ کمنٹیٹر برطرف

امریکی کمنٹیٹر نے آسٹریلوی خواتین سوئمرز سے متعلق تبصرہ کیا تھا


ویب ڈیسک August 04, 2024
امریکی کمنٹیٹر نے آسٹریلوی خواتین سوئمرز سے متعلق تبصرہ کیا تھا (فوٹو: فائل)

آسٹریلیا کی خواتین سوئمنگ ٹیم کے بارے میں نامناسب بیان دینے پر کمنٹیٹر کو برطرف کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں خواتین تیراکوں کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر امریکی کمنٹیٹر باب بالارڈ کو براڈ کاسٹرز نے کمنٹری پینل سے ہٹادیا۔

آسٹریلیا کی خواتین تیراک سوئمنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد پول سے باہر آئیں تو اسوقت یورو اسپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کمینٹیٹر بالارڈ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ خواتین کیسی ہوتی ہیں، وہ ادھر ادھر گھومتی رہتی ہیں اور اپنا میک اپ کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ایتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے بھارتی حکومت اے سی بھجوادیے

واضح رہے کہ بالارڈ تقریباً 40 سالوں سے کمینٹری کر رہے ہیں اور انھوں نے واٹر پولو، آئس ہاکی، ڈائیونگ اور تیراکی جیسے کھیلوں میں متعدد اولمپک پینلز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ساتھی پلئیر کو شادی کی پیشکش

ان کے ساتھی کمینٹیٹر اور برطانوی تیراکی چیمپئن لیزی سیمنڈز نے ان تبصروں کو شرمناک قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد یورو اسپورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بالارڈ کو کمنٹری پینل سے برطرف کر دیا گیا ہے، 'گزشتہ رات یورو اسپورٹ کی کوریج کے دوران، کمنٹیٹر باب بالارڈ نے نامناسب تبصرے کیے تھے، اس وجہ سے انہیں فوری طور سے ہمارے کمنٹری روسٹر سے برطرف کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔