پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ میں شوبز شخصیات کی شرکت

اداکاروں نے عمارہ حکمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا


Khabar Nigar August 04, 2024
عمارہ حکمت نے شوبز شخصیات کے ساتھ کیک کاٹا : فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستان کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز شخصیات نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سُپر ہٹ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ فیملی اور شوبز ستاروں کے ساتھ منائی۔

سُپر اسٹار اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، گلوکار فارس شفیع، معروف ہدایتکار بلال لاشاری سمیت دیگر نے عمارہ حکمت کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمارہ حکمت نے اپنے فیملی ممبران دوست احباب اور شوبز شخصیات کو ان کی سالگرہ کے لمحات کو یادگار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ان کو مختلف فنکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کا شمار ان چند فلم ۔ میکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔