بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے ناصر اقبال کے نام

پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے


ویب ڈیسک August 04, 2024
پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں نے اپنا فائنل صرف 24 منٹ میں جیتا۔

مزید پڑھیں: عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹس بھی مصر کے نام

بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے، بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے۔

ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ناصر اقبال ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں