دنیا کے سستے ترین شہروں کی عالمی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد بھی سستے ترین شہر ہیں


ویب ڈیسک August 05, 2024
عالمی فہرست کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد سستے ترین شہر ہیں، فوٹو: فائل

ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) نے رواں ماہ کے پہلے 6 ماہ میں رہنے کے لحاظ کے لیے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نمبیو (Numbeo) کی رہنے کے لیے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 3 شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

اس فہرست کی تیاری میں نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا تھا اور وہاں کی طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید سے دیگر 218 شہروں کو موازنہ کیا گیا۔

اس فہرست میں دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے۔ اس کے بعد لاہور اور پھر اسلام آباد ہیں۔

اسی فہرست میں سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ دوسرے نمبر پر زیورخ اور تیسرے پر نیویارک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں