ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بنگلادیش بدامنی کے باوجود میزبانی پر بضد

متبادل آپشن کے طور پر بھارت، متحدہ عرب امارات، اور سری لنکا شامل ہیں


ویب ڈیسک August 10, 2024
متبادل آپشن کے طور پر بھارت، متحدہ عرب امارات، اور سری لنکا شامل ہیں (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک کی بدامنی کی موجودہ حالت کے باوجود آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کیلئے بضد ہوگیا۔

گزشتہ روز نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے 27 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کو محفوظ بنانے کیلئے بی سی بی نے بنگلادیش کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل وقار الزمان سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کی یقین دہانی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی

یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان بنگلادیش کی ملکی صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

دوسری ٹورنامنٹ کو بنگلادیش کے ٹائم زون کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل میزبان ممالک پر غور شروع کردیا گیا ہے جس میں بھارت، متحدہ عرب امارات، اور سری لنکا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈھاکا میں مظاہرے؛ کیا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بنگلادیش میں ہوگا؟

بنگلادیش میں جاری بدامنی کے وجہ سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور بورڈ کے صدر نظم الحسن سمیت کئی عہدیدار فارغ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ بنگلادیش کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

ان تمام چیلنجزز کے باوجود بنگلادیشی حکام ٹورنامنٹ کروانے کیلئے بیتاب ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 3 سے 20 اکتوبر تک شیڈول ہے، جس کے تمام میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں