میرپور ماتھیلو دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر تصادم 12 افراد زخمی

دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر پتافی، قریشی اور چھجن برادری کے مابین جھگڑا ہوا، پولیس


ویب ڈیسک August 11, 2024
فوٹو: فائل

دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر ہونے والے تصادم میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق غریب آباد کے علاقے میں دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر پتافی، قریشی اور چھجن برادری کے مابین جھگڑا ہوگیا۔

تینوں برادریوں کے افراد نے جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

تصادم میں تینوں فریقین سے تعلق رکھنے والے 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔