خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کی شناختی پریڈ 9 اگست تک مکمل کرنے کا حکم بھی دیا


ویب ڈیسک August 13, 2024
حسن نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا، تفتیشی افسر:فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل 19 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 7 روز کی توسیع کردی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن کو بلیک میل کرنے کا حسن شاہ کو بتایا۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اورایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔