وفاقی کابینہ کا اجلاس سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شمولیت کا معاملہ ایجنڈے سے خارج


ویب ڈیسک August 13, 2024
نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شمولیت کا معاملہ ایجنڈے سے خارج

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔

گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ پر فیصلہ ہوگا۔ حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

کابینہ میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں