پاکستان بمقابلہ بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا مگر کیوں

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے


ویب ڈیسک August 14, 2024
دوسرا ٹیسٹ؛ کراچی میں ہونیوالا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا (فوٹو: فائل)

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ جو (30 اگست سے 3 ستمبر) تک کھیلا جائے گا، اس میچ شائقین اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ نیں کرسکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب بورڈ نے کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کردی ہے جبکہ جن افراد نے ٹکٹس خرید لیے ہیں انہیں رقم واپس کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پی سی بی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی اور اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں کیونکہ سال 1996 کے بعد پہلا ایونٹ ہے جسکی میزبانی پاکستان کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔