اختلافات کے خبروں کے بیچ بابر رضوان شاہین کی تصویر وائرل

پریکٹس سیشن کے تینوں کھلاڑی ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2024
پریکٹس سیشن کے تینوں کھلاڑی ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کی مختلف فارمیٹس میں کپتانی اور ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں پریکٹس سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم خصوصاً بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اِن دنوں راولپنڈی میں بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبیشن کیساتھ میدان میں اُترے گی؟

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات ہیں، جسکی وجہ سے ٹیم کا نقصان ہورہا ہے تاہم کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیساتھ اختلافات کو ظاہر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ سیاست ایک طرف! شکیب نے اسکواڈ جوائن کرلیا

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں