پنجاب میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان

لاہور میں آج دوپہر سے بارش شروع ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 16, 2024
بارشوں کے حوالے سے انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ آج دوپہر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کے بارے میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ پرانی عمارتوں ، کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ خراب موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں