شان مسعود نے 6 فاسٹ بولرز کو لیکر اہم بات کہہ ڈالی

بالرز کی ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹیشن پالیسی اپنائیں گے


ویب ڈیسک August 16, 2024
بالرز کی ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹیشن پالیسی اپنائیں گے (فوٹو: فائل)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے فاسٹ بولرز کو لیکر اہم بیان دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایک پوڈ کاسٹ میں بازید خان سے بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت روٹیٹ کریں گے کیونکہ آئندہ آنے والے سیزن میں پاکستان کو اہم میچز کھیلنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم تیسرے میچ میں ہمیں انہیں آرام دینا پڑا کیونکہ آنے والے وقت میں انہیں ٹی20 ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنی تھیں۔

مزید پڑھیں: خراب فارم برقرار! بابراعظم، خرم شہزاد کو بھی کھیلنے سے قاصر

شان مسعود نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں 6 انتہائی باصلاحیت پیسر ہیں، ہر ایک ٹیم کو کچھ منفرد پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تمام ساتھ ہی کھیلیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اُترے گی؟

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں لگا کہ اپنے پریمیئر بالر کو آرام دینا ضروری ہے تو ان پیسرز کی وجہ سے ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو بنگلادیش کے بعد انگلینڈ (ہوم، 3 ٹیسٹ)، جنوبی افریقہ (بیرونی، 2 ٹیسٹ) اور ویسٹ انڈیز (ہوم، 2 ٹیسٹ) کھیلنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔