پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے لوگو ڈیزائن کرنے لیے تجاویزطلب کرلیں

پہلی 3 منتخب تجاویز کو اعزازیہ بھی دیا جائے گا


ویب ڈیسک August 17, 2024
تمام ملازمین نیا لوگو ذیزائن کرنے کے لیے تجاویز دیں، ائیرپورٹس اتھارٹی:فوٹو:فائل

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لوگو ڈیزائن کرنے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام ملازمین نئے لوگو کو ڈیزائن کرنے میں اپنی تجاویز دیں۔ تمام ڈائریکٹر ز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو اس عمل میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگست کی 22 تاریخ تک موصول ہونے والی تجاویز اور معلومات کو مکمل جانچ کے بعد حتمی شکل دینے کے لیے کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ پی اے اے کے ایگزیکٹو کے فیصلے کے بعد لوگو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ پہلی تین منتخب تجاویز کو اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔