سفیلس مرض کا پتہ لگانے کیلئے گھریلو ٹیسٹ کِٹ کی منظوری

یہ گھریلو ٹیسٹ سفیلس کا پتہ لگانے اور اسکے علاج میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے


ویب ڈیسک August 17, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن بت جنسی تعامل سے منتقل ہونے والی بیماری سفیلس کیلئے گھریلو ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک بھر میں جنسی تعلقات سے پھیلنے والی بیماری کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر بغیر پرچی کے فارمیسی سے گھریلو ٹیسٹ کٹ خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

ادارے نے فرسٹ ٹو نو سیفیلس ٹیسٹ کے اجرا کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ جسے تیار کرنے والی کمپنیNOWDiagnostics ہے ۔

کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ صرف گھریلو ٹیسٹ کے نتائج ہی سفیلس کے انفیکشن کی درست تشخیص کے لیے کافی نہیں ہیں، اس کے بعد بھی طبی پیشہ ور افراد کو اضافی ٹیسٹ کرانا ہونگے۔

حکام نے کہا کہ یہ گھریلو ٹیسٹ کی منظوری سفیلس کا پتہ لگانے اور علاج میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ امریکا میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں