پردہ کرنا میک اپ کرنے سے آسان ہے میں پردے کوترجیح دیتا ٹرمپ

جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، سابق امریکی صدر


ویب ڈیسک August 18, 2024
جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، سابق امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے پردے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میک اپ کرنے کے مقابلے میں پردہ کرنا زیادہ آسان ہے اور اس سے وقت بھی بچتا ہے۔ اگر میں عورت ہوتا تو میک اپ پر پردے کو ترجیح دیتا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ وائرل ویڈیو 8 سال پرانی ہے تاہم یہ ویڈیو سی این این نے دوبارہ وائرل کی اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دے دیا

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسلمان ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جب کہ کچھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنے کو سراہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں ان کا حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک سروے میں کملا ہیرس سے بہت معمولی شکست کا سامنا ہے اور اس فرق کو کم کرنے کے لیے ان کی میڈیا ٹیم نے پرانی ویڈیو وائرل کرائی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں