بالاکوٹ پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے سے 40 گھرانے خطرے سے دوچار

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ


ویب ڈیسک August 18, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

بالاکوٹ میں مہانڈری کے علاقے میں منور نالہ سے متاثرہ پہاڑ سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا، 40 سے زائد گھرانے براہ راست خطرے کی زد میں آگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مہانڈری میں پہاڑ مسلسل سرک سرک کر دریائے کنہار میں گر رہا ہے جس سے دریا کے بہاؤ میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے جس کے نتیجے میں دریا اپنا رخ تبدیل کر سکتا ہے جبکہ نئی جھیل بننے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں جس سے ان کی زندگیوں اور املاک کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔