رضوان کا وکٹوں کے عقب میں شاندارکیچ شائقین کی بھرپور داد

محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں شاندار کیچ تھام کر شائقین کو دم بخود کردیا


Sports Desk August 24, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کے بعد محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں شاندار کیچ تھام کر شائقین کو دم بخود کردیا۔


رضوان نے بنگلہ دیشی اوپنر ذاکر حسن کی مزاحمت کا خاتمہ شاندار کیچ تھام کر کیا۔


نوجوان پیسر نسیم شاہ کی بیک آف لینتھ گیند ذاکر کے بیٹ کو چھوڑ کر وکٹوں کے عقب میں گئی جہاں رضوان نے پہلی سلپ کی جانب ڈائیو لگاکر گیند کوتھام لیا۔


رضوان کے شاندار کیچ پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔