راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ

شہر میں 11 ہزار گھروں کو چیک کیا گیا اور 796 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، محکمہ صحت


ویب ڈیسک August 24, 2024
ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے—فوٹو: فائل

شہر بھر میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ ہولی فیملی اسپتال میں 4 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 4 اور بی بی ایچ اسپتال میں بھی ایک مریض زیر علاج ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ11 ہزار گھروں کو چیک کیا گیا اور 796 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی نے مزید کہا کہ رواں برس قوانین کی خلاف ورزی پر 15 سو 12 مقدمات درج، 442 مقامات کو سیل کردیا گیا، رواں برس 14 سو 83 چالان ٹکٹ جاری ہوئے، 62 لاکھ 53 ہزار 2 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔