بھارتی شائقین کے بعد امپائرز بھی محمد رضوان پر تنقید کرنے لگے

وکٹ کیپر غیر ضروی اپیلوں سے امپائر کا دھیاں بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں، امپائر


ویب ڈیسک August 25, 2024
وکٹ کیپر غیر ضروی اپیلوں سے امپائر کا دھیاں بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں، امپائر (فوٹو: پی سی بی)

بھارتی امپائر انیل چودھری نے پاکستانی وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو غیر ضروری اپیلوں پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یوٹیوب پر "2 سلوگرز" پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل بھارتی امپائر انیل چودھری نے حال ہی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو میچ کے دوران ضرورت سے زیادہ اور غیر ضروری اپیلیں کرتے ہیں، اس موقع پر فیلڈ میں موجود دوسرے امپائر کو بھی رضوان کے رویے کی شکایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب دوسرا امپائر اس کی اپیل ماننے کے قریب تھا لیکن اس نے اچانک میرے الفاظ یاد کر کے اسے ٹھکرا دیا۔

مزید پڑھیں: رضوان کا وکٹوں کے عقب میں شاندارکیچ، شائقین کی بھرپور داد

دوسرے امپائر نے الفاظ تک استعمال کیے کہ کیا وہ وہی ہے جو لپ اسٹک جیسی چیز لگاتا ہے؟ وہ کبوتر کی طرح کودتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

انیل چودھری نے کہا کہ محمد رضوان اکثر ہر گیند پر اپیلیں کرتے تھے جس سے امپائرز کے لیے ایک چیلنجنگ ماحول پیدا ہوتا ہے اور غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سے چلنے والا دور ہے جہاں آپ اسکرین پر سب کچھ دیکھ سکتے ہیں، اس طرح کی حرکتوں سے اپنا مذاق کیوں اڑایا جائے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔