سرگودھا پہاڑی تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق

مزدور جنوبی پہاڑی پر کام کررہے تھے کہ پہاڑی کا ایک حصہ سرک گیا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک August 25, 2024
(فوٹو: فائل)

ضلع سرگودھا کے علاقے پل گیارہ میں دو مزدور پہاڑی تودے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 126جنوبی پہاڑی پر سلائیڈنگ کے دوران کام کرتے ہوئے دومزدور دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین مزدور اصغر، اشرف اور طارق 126/12 پہاڑی پر کام کررہے تھے کہ پہاڑی کا ایک حصہ سرک گیا جس کے نیچے دب کر اصغر اور اشرف جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں۔

ذرائع کہنا ہے کہ حادثہ محکمہ مائنز اور لیز اونر سی این بی فراز بھٹی کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔