فرانس میں گرفتار ٹیلیگرام کے سی ای او پر الزامات کی تفصیل سامنے آگئی

میسجنگ ایپ کے ارب پتی بانی کو اتوار کو فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2024
فوٹو: فائل

فرانس میں گرفتار ٹیلیگرام کے سی ای او پر الزامات کی تفصیل سامنے آگئی۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے ارب پتی بانی اور سی ای او پاول دوروف کو اتوار کو فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاول دوروف اپنے پرائیویٹ جیٹ میں سفر کر رہے تھے جنہیں پیرس کے قریب بورجے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاول دروف کو فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، سائبر ہراسانی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بچوں کے خلاف جرائم کو روکنے والے فرانسیسی ادارے نے پاول دروف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔