مشرق وسطیٰ کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں امریکا

فریقین کے درمیان جلد از جلد غزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جائے گا، جان کربی


ویب ڈیسک August 27, 2024
فریقین کے درمیان جلد از جلد غزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جائے گا، جان کربی (فوٹو: فائل)

امریکا کے مشیرِ قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہاں دفاعی فورس کو الرٹ کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی جان کربی نے ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر قاہرہ میں غزہ امن مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے۔

ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا ہے کہ یہ ماننا پڑے گا ایران اپنے مؤقف پر قائم اور حملے کے لیے تیار ہے۔

امریکی مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بڑی جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ایک بڑی دفاعی فورس کو وہاں تعینات کر رکھا ہے تاکہ اسرائیل کے دفاع کو ممکن بنایا جاسکے۔

جان کربی نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ فریقین کے درمیان جلد از جلد غزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔