دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ 2 افراد قتل 1 شدید زخمی

فائرنگ سے تیسرا شخص تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گروکے پل کے قریب فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا اسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے تیسرا شخص تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات کی 4 افراد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق متوفی ٹھٹھہ کمیانہ سے تھانہ صدر بڑا گھر ننکانہ صاحب کے لیے جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں