وفاقی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج میں مبینہ بےضابطگیوں کیخلاف طلبا کا احتجاج

بورڈ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث 38 ہزار طلبا فیل ہوئے، احتجاجی طلبا


ویب ڈیسک August 28, 2024
طلبا نے بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی:فوٹو:اسکرین گریب

وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلباء نے فیڈرل بورڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے فیڈرل بورڈ پرپیپرز گم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ سے پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کی بار بار درخواست کرچکے ہیں تاہم بورڈ ری چیکنگ کے بجائے دوبارہ امتحانات دینے کا کہہ رہا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 38 ہزار طلبا فیل ہوگئے۔ ہزاروں طلبا کے اچھے پیپرز دینے کے باوجود سپلی آئی ہے۔ فیڈرل بورڈ کو فوری بند کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ طلبا نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

فیڈرل بورڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔ طلبا کے احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں