2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو ہرائے گی آصف کی پیشگوئی

سابق کرکٹر کی بالرز بھی کڑی تنقید


ویب ڈیسک August 28, 2024
سابق کرکٹر کی بالرز بھی کڑی تنقید (فوٹو: کرک انفو)

سابق کرکٹر محمد آصف نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی پاکستان شکست دے گی۔

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، ٹیم سے بڑا میگا ایونٹ کیلئے اسٹاف پہنچا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا۔

مزید پڑھیں: فخر، اعظم، عامر، عماد کو این او سی مل گیا، صائم محروم

سابق کرکٹر سے ہوسٹ نے وجہ پوچھی کیوں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ 2026 ورلڈکپ سے پہلے ہم کپتان، کوچ اور ٹیم تبدیل کردیں گے۔۔ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں۔

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کیا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟

بالرز کو تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ہمارے بالرز اب فرینڈلی ہوچکے ہیں، انہیں بلےباز چھکا، چوکا لگاتا ہے تو ہنستے ہیں اور اگلے بال پر دوبارہ وہی غلطی دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی سب سے دوستیاں تھیں لیکر گراؤنڈ میں کوئی چھکا چوکا لگاتا تھا تو وکٹ لینے کیلئے پریشان رہتے تھے ایسے میں کئی بار جرمانے بھی بھگتے، مگر آج کی لاٹ سمجھ نہیں آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔