ایف آئی اے کی کارروائی سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

ملزم کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر پسرور سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا


Staff Reporter August 28, 2024
فوٹو- فائل

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےکراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کی جس کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کوعمان سےکراچی ایئرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کیا گیا، عثمان سکندرنامی ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر پسرور سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور ملزم کوبعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سےممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔