شاہین کو کیوں نکالا صائم بابر عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے شہزاد کا سوال

زمبابوے، آئرلینڈ، امریکا اور بھارت کے اکیلے ذمہ دار کیا شاہین آفریدی ہیں، احمد شہزاد برہم


Web Desk August 30, 2024

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سلیکٹرز سے سوال پوچھا کہ پہلے آپ زمبابوے سے ہارے، پھر آئرلینڈ سے، ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت اور اب بنگلادیش سے ہارے تو اِن سب شکستوں کے ذمہ دار صرف شاہین آفریدی تھے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا واحد ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ

انہوں نے کہا کہ ان تمام شکستوں پر باقی کھلاڑیوں کو بھی سامنے لایا جائے جن کی وجہ سے پاکستان کو شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا، شاہین کو ہٹایا ٹھیک ہے لیکن دیگر پلئیر کو کیوں چھوڑ دیا گیا؟ انکی پرفارمنس کا سوال کون کرے گا؟۔

احمد شہزاد نے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بابراعظم کی حالیہ کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو ہرائے گی، آصف کی پیشگوئی

اوپنر نے کہا کہ عبداللہ شفیق کی گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی، 25 میچوں کے بعد صائم ایوب کی پرفارمنس، بابراعظم کی آخری 14 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اے آئی کی خدمات لی جائیں گی'

انہوں نے کہا کہ جب تک سرجری نہیں ہوگی پاکستان صحیح راستے پر نہیں آئے گی، کچھ فیصلے لینا پڑیں گے جو لوگ بھی خراب پرفارمنس میں ملوث ہیں انہیں ٹیم سے نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔