کنگنا رناوت فلم ایمرجنسی کو تاحال ریلیز کی اجازت نہ مل سکی

مجھے بھارت کے لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے، اداکارہ


Web Desk August 31, 2024

بھارتی سینسر بورڈ نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی نئی فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ سینسر بورڈ نے تاحال میری فلم 'ایمرجنسی' کو ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سینسر بورڈ نے میری فلم 'ایمرجنسی' کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے فلم کے چند مناظر کی وجہ سے سینسر بورڈ کے ممبران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ (سی بی ایف سی) نے فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا اور اب ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکال دیے جائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم فلم سے یہ مناظر ہی نکال دیں گے تو ہم فلم میں کیا دکھائیں؟، مجھے بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم 'ایمرجنسی' میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے جبکہ اس فلم نے 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔