سیو غزہ کمپین کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا

جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا، پولیس


Web Desk September 01, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

سیو غزہ کمپین کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں۔

گرفتار افراد کو رات گئے رہا کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ غزہ کیلیے احتجاج کرنے پر سینیٹر مشتاق اہلیہ سمیت اسلام آباد سے گرفتار

سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔