کراچی میں دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت 235 ڈگری ریکارڈ

گزشتہ روز بھی شہر میں 23.5 دجہ حرارت کیساتھ رات سرد ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک September 01, 2024

شہر قائد میں بارشوں کے بعد دوسرے روز بھی رات سرد ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2019 میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست کا معمول کا اوسط درجہ حرارت کم سے کم 26.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے تاہم 5 سال بعد گزشتہ روز کم سے کم 23.5 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی سے سمندری طوفان مزید دور، آج مطلع جزوی ابرآلود اور بونداباندی کا امکان

آج اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5 سے 15 کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

واضح رہے کہ اگست میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 20 ڈگری سینٹری گریڈ ہے جو 7 اگست 1984 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان