پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ تعداد 4 ہوگئی

بیرون ملک سے آئے 47 سالہ شہری کا تعلق پشاور سے ہے، ترجمان وزارت صحت


ویب ڈیسک September 01, 2024
فوٹو : رائٹرز

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے سے حالیہ ایمرجینسی کے بعد کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں