خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کردی


Web Desk September 01, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران داخل ہوگا۔

مغربی لہر کا ایک الگ سلسلہ ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگا، خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور وسطی و بالائی پنجاب نے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح اندرون سندھ میں 3 سے 4 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان