آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرار

آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا، پاور ڈویژن


Web Desk September 01, 2024

مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقاتى کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتى کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔