کراچی دکان کا تالا توڑ کر چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کمرشل ایریاز میں نصب کیمروں کی مدد سے تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو پکڑا گیا


Staff Reporter September 01, 2024

گزری پولیس نے جامی کمرشل میں کارروائی کرتے ہوئے دکان کا تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کمرشل ایریاز میں نصب کیمروں کی مدد سے تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو پکڑا گیا۔

گرفتار ملزم ضمیر جامی کمرشل ڈیفنس میں دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا اور چوری کر رہا تھا۔ اسی اثناء میں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی جس میں گرفتار ملزم کو گاڑی سے اتر کر دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم نے گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی جس سے 140 گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ ملزم اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔