بنگلہ دیش گوپال گنج میں مسافر بس کے خوفناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق

مسافر بس پیروج پور سے ڈھاکا جا رہی تھی اور ماجھیگاٹی کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، پولیس


Web Desk September 01, 2024

بنگلہ دیش کے علاقے گوپال گنج میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بس اور ٹرک میں تصادم کا خوف ناک حادثہ گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکا-کھلنا ہائی وے میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق 9 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔

بھنگا ہائی وے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر عبداللہ ہل باقی نے کہا کہ عماد پریباہن بس پیروج پور سے ڈھاکا جا رہی تھی اور جب ماجھیگاٹی میں پہنچی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری، جس کے بعد بھنگا ہائی وے پولیس اسٹیشن، فائرسروس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔